راولپنڈی: معزز عدالت کا بڑا فیصلہ:قتل کے مجرم کاشف حسین کو سزائے موت اور جرمانہ‘مجرم ندیم حسین کو عمر قید اور جرمانے کی سزا

Published: 28-11-2023

Cinque Terre

(رپورٹ شیخ شہباز علی سے)راولپنڈی پولیس کی موثر تفتیش وپیروی کے نتیجہ میں معزز عدالت کا بڑا فیصلہ: مجرم کاشف حسین کو قتل کا جرم ثابت ہونے پرسزائے موت معہ 2لاکھ روپے ہرجانہ،اقدام قتل کے جرم میں 5سال قید اور 50ہزار روپے جرمانہ اور ضرر کے جرم میں 70ہزار روپے دامان کی سزا جبکہ مجرم ندیم حسین کوقتل کے جرم میں عمر قید معہ2لاکھ روپے ہرجانہ،اقدام قتل کے جرم میں 10سال قید 50ہزار روپے جرمانہ اور ضررکے جرم میں 70ہزار روپے دامان کی سزا سنائی،مجرمان نے تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے عمر فاروق کو قتل جبکہ یوسف خان کو زخمی کر دیا تھا.واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں سال 2019میں تھانہ واہ کینٹ میں درج کیا گیا تھا.
 

اشتہارات