کینیڈا میں یہودی کمیونیٹی سینٹر پر دھماکا

Published: 28-11-2023

Cinque Terre

اوٹاوا: کینیڈا کے شہر مونٹریال میں واقع ایک یہودی کمیونیٹی سینٹر پر نامعلوم حملہ آوروں نے کھڑی سے بوتل بم پھینکا جس سے اس کمرے میں آگ بھڑک اُٹھی جہاں متعدد افراد سیکیورٹی کے حوالے سے میٹنگ کر رہے تھے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہودی کمیونیٹی سینٹر پر بوتل بم سے حملے کی اطلاع ملنے پر مونٹریال پولیس نے فائر بریگیڈ کو طلب کرلیا۔ عمارت سے 50 سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔حملے کے وقت عمارت میں 60 افراد موجود تھے اور کمیونیٹی سینٹر کی سیکیورٹی کے حوالے سے میٹنگ جاری تھی۔ حملے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا تاہم عمارت کو نقصان پہنچا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جس کمرے میں بوتل بم گرا وہاں قالین، پردوں اور دروازے میں آگ بھڑک اُٹھی اور سامان مکمل طور جل کر خاکستر ہوگیا۔ سینٹر میں آگ بجھانے کے آلات کے باعث آگ کو دوسرے کمروں تک پھیلنے سے بچالیا گیا۔کینیڈا کے وزیراعظم نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جب کہ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔یاد رہے کہ کینیڈا میں رواں ماہ یہودیوں پر یہ تیسرا حملہ ہے اس سے قبل دو یہودی اسکولوں پر فائرنگ کی گئی تھی اور ایک عبادت گاہ پر دستی بم سے حملہ کیا گیا تھا اور یہ سب اسرائیل کی حماس میں وحشیانہ بمباری کے بعد ہوا۔

اشتہارات