ورلڈکپ فائنل میں شکست؛ وسیم اکرم نے بھارتیوں کے جلے پر نمک چھڑک دیا

Published: 28-11-2023

Cinque Terre

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے آئی سی سی ورلڈکپ فائنل میں شکست کا ذمہ دار بھارتی کرکٹ فینز اور سوشل میڈیا کو قرار دیدیا۔احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا نے ورلڈکپ کے فائنل میں بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر روندتے ہوئے شکست دے دوچار کیا اور چھٹی مرتبہ عالمی چیپمئین بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے شائقین، سوشل میڈیا اور ٹیلی ویژن چینلز کو بھارتی ٹیم کی ناکامی کا ذامہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ انہوں نے میچ کھیلنے سے قبل ہی ٹیم کو چیمپئین قرار دیدیا تھا جس کا انہیں نقصان اٹھانا پڑا۔انہوں نے کہا کہ بھارتیوں کا ٹیم سے توقعات رکھنا فطری تھا لیکن انہیں سوشل میڈیا اور ٹیلی ویژن پر چیمپئن قرار دینا غلط تھا۔وسیم اکرم نے کہا کہ آسٹریلیا نے فائنل میں جس انداز سے کھیلا وہ واقعی جیت کے کریڈٹ کے مستحق تھے۔

اشتہارات