امیرِ کویت 86 سالہ شیخ نواف الاحمد کی اچانک طبیعت بگڑ گئی؛ اسپتال میں داخل

Published: 29-11-2023

Cinque Terre

کویت سٹی: کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح کو اچانک طبیعت خراب ہونے پر اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق 86 سالہ شیخ نواف الاحمد الصباح کو ہنگامی طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ان کی بیماری کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔کویت کی حکومتی خبر رساں ادارے ‘ کونا’ کے مطابق امیرِ کویت کی طبیعت خطرے سے باہر ہے تاہم ابھی وہ اسپتال میں ہی داخل رہیں گے۔ ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے ان کا معائنہ کیا ہے۔امیر کویت کی نگرانی اور دیکھ بھالی کے لیے ماہر ڈاکٹرز اور طبی عملہ ہمہ وقت ان کے ہمراہ موجود ہے۔86 سالہ امیر کویت کی صحت قابل رشک رہی ہے۔ ان کی بیماری اور اسپتال میں داخل ہونے کی وجہ سے آگاہ نہیں کیا گیا۔خیال رہے کہ شیخ نواف الاحمد الصباح 2020 میں شیخ صباح الاحمد الصباح کے انتقال کے بعد کویت کے امیر بنے تھے۔

اشتہارات