ویرات کوہلی کا ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ سے وقفہ لینے کا فیصلہ

Published: 29-11-2023

Cinque Terre

نئی دہلی: بھارت کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ سے وقفہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی دورہ جنوبی افریقا میں ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچز کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے تاہم ٹیسٹ میچز کیلئے وہ بدستور موجود ہوں گے۔ ویرات کوہلی نے بی سی سی آئی کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔بھارت کے دورہ جنوبی افریقا کا آغاز 10 دسمبر کو ڈربن میں ٹی 20 انٹرنیشنل سے ہوگا۔ دورے کے دوران تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔حالیہ ورلڈ کپ میں ویرات کوہلی نے انتہائی شاندار پرفارمنس دکھائی تھی۔ وہ 11 اننگز میں تین سنچریوں کی مدد سے 765 رنز بناکر ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ انہوں نے سچن ٹنڈولکر کا سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بھی توڑ دیا تھا۔ویرات کوہلی اس وقت لندن میں چھٹیاں گزار رہے ہیں۔ وہ گزشتہ کچھ مہینوں سے نان اسٹاپ کرکٹ کھیل رہے تھے۔ آخری بار انہوں نے ستمبر میں ورلڈ کپ سے پہلے وقفہ لیا تھا جب انہیں اور کپتان روہت شرما کو آسٹریلیا کے خلاف پہلے دو ون ڈے میچوں میں آرام دیا گیا تھا۔

اشتہارات