ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کا علاقہ تھانہ دولت نگر میں پولیس چوکی بوکن موڑ اور زیر تعمیر خدمت مرکز کاوزٹ

Published: 03-12-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر نے علاقہ تھانہ دولت نگر میں پولیس چوکی بوکن موڑ اور زیر تعمیر خدمت مرکز کاوزٹ کیا تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر نے علاقہ تھانہ دولت نگر میں پولیس چوکی بوکن موڑاور زیر تعمیر خدمت مرکز بوکن موڑ کا وزٹ کیا۔دوران وزٹ ڈی ایس پی صدر سرکل عدنان احمد اور سماجی رہنما چوہدری شہزاد مکیانہ موجود تھے۔بعد ازاں ڈی پی گجرات نے چوکی اور زیر تعمیر خدمت مرکز بوکن موڑ کے مختلف حصوں کا معائنہ بھی کیا۔ڈی پی او گجرا ت نے چوہدری شہزاد احمد مکیانہ کے سماجی کاموں کو سراہا۔اس موقع پر ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کاکہنا تھا کہ تھانہ دولت نگر کے علاقہ بوکن میں پولیس چوکی قائم کرنے سیبوکن موڑ کے گرد ونواح میں ہونے والی وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں کافی حد تک مدد ملی ہے اور روڈ سنیچنگ و دیگر قسم کی وارداتوں کو بھی کنٹرول کیا جاسکے گا۔جبکہ خدمت مرکز مکمل ہونے کے بعد علاقہ کی عوام کو ڈرائیونگ لائسنس، کریکٹر سرٹیفکیٹ سمیت دیگر تمام سہولیات ایک چھت تلے مہیا ہوں گی جس سے علاقہ کی عوام مستفید ہو سکے گی۔
 

اشتہارات