گجرات پولیس تاجر برادری کے کاروبار و جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر دم کوشاں ہے اور رہے گی‘ ڈی پی او سید اسد مظفر

Published: 03-12-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کا چیمبر آف کامرس گجرات کا دورہ۔تاجر برادری کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ڈی پی او گجرات تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات نے چیمبر آف کامرس کا خصوصی دورہ کیا۔ صدر چیمبر آف کامرس و دیگر عہدیداران نے چیمبر آف کامرس پہنچنے پر ڈی پی او گجرات کاپرتپاک استقبال کیا۔ڈی پی او گجرات نے تاجر برادری کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔ ڈی پی او گجرات نے تاجر برادری کو یقین دلایا کہ ان کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت موجود ہیں۔ ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر نے مزید کہا کہ گجرات پولیس تاجر برادری کے کاروبار و جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر دم کوشاں ہے اور رہے گی۔ضلع کے امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ضلع میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو مزید بہتر بنائیں گے۔بعد ازاں ڈی پی او گجرات کو صدر چیمبر آف کامرس نے اعزازی شیلڈ پیش کی۔   
 

اشتہارات