سڈنی میں سامان لوڈ کرنے کی ویڈیو پر شاہین کا ردعمل سامنے آگیا

Published: 04-12-2023

Cinque Terre

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے سڈنی میں کھلاڑیوں کی جانب سے سامان لوڈ کروانے والی ویڈیو پر لب کشائی کردی۔مینوکا میں پریکٹس سیشن کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ کھلاڑیوں نے وقت کی کمی کی وجہ سے سامان لوڈ کروانے میں ایک دوسرے کی مدد کی، کیونکہ کنیکٹنگ فلائٹ کیلئے محض 30 منٹ باقی تھے۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں محض دو لوگ سامان لوڈ کروارہے تھے اور ہمیں کنیکٹنگ فلائٹ سے آدھے گھنٹے میں نکلنا تھا اس وجہ سے ہم اسے تیزی سے سمیٹنا چاہتے تھے اور وقت بچانا چاہتے تھے۔واضح رہے کہ سڈنی پہنچنے پر پاکستانی کرکٹرز نے اپنا بھاری بھرکم سامان خود ٹرک میں لوڈ کروایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔اس موقع پر شاہین شاہ آفریدی نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے حوالے سے بھی گفتگو کی اور کہا کہ اسوقت ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹ ٹیبل پر سرفہرست ہیں، کوشش کریں گے کینگروز کیخلاف اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کریں۔کینبرا کے مینوکا اوول میں 6 دسمبر سے شروع ہونے والے چار روزہ میچ میں پاکستان کا مقابلہ پرائم منسٹر الیون سے ہوگا۔

اشتہارات