امریکا؛ سفاک شخص نے بچوں اور اہل خانہ کو قتل کرکے گھر کو آگ لگا دی

Published: 04-12-2023

Cinque Terre

 واشنگٹن: نیویارک میں چاقو بردار ملزم نے اپنے اہل خانہ کو بیدردی سے قتل کرکے گھر میں آگ لگادی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک پولیس کو ایک فون کال موصول ہوئی جس میں خاتون لڑکی نے بتایا کہ اس کا کزن اپنے اہل خانہ کو قتل کررہا ہے۔پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر بھی حملہ کردیا جس سے دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے جب کہ ایک ضعیف خواتین بھی زخمی ہوگئیں۔ پولیس کی فائرنگ میں ملزم ہلاک ہوگیا۔ملزم کی شناخت 39 سالہ کورٹنی گورڈن کے نام سے ہوئی جو پہلے بھی گھریلو تشدد کے الزام میں گرفتار ہو چکا ہے اور حملے کے وقت کوئینز میں خاندان کے افراد سے ملنے آیا تھا۔ملزم نے جن چار افراد کو قتل کیا ان میں 11 سالہ لڑکی، 12 سالہ لڑکا، 44 سالہ خاتون اور 30 سال کا جوان شامل ہیں۔ قاتل سے مقتولین کا رشتہ اور ہلاک شدگان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

اشتہارات