وزیرآباد تھانہ گکھڑ منڈی کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ‘ 302 سمیت تین مختلف مقدمات میں نامزد ملزم ہلاک

Published: 05-12-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)وزیرآباد تھانہ گکھڑ منڈی کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ 302 سمیت تین مختلف مقدمات میں نامزد ملزم ہلاک نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال وزیرآباد منتقل کردیا گیا تھانہ گکھڑ کے علاقہ بینکہ چیمہ کے قریب 3 مختلف مقدمات میں نامزد گرفتار ملزم احسان عرف پاشا کو آلہ قتل کی برآمدگی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ ملزم کے ساتھیوں کی جانب سے ملزم کو چھڑوانے کی کوشش کی گئی فائرنگ کے تبادلہ میں گرفتار ملزم فرار ہوتے اپنے ہی ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے مارا گیا۔ یاد رہے ملزم احسان عرف پاشا پولیس تھانہ گکھڑ منڈی کو تین مختلف مقدمات میں مطلوب تھا اور دو روز قبل گرفتار ہوا تھا ملزم پر دفعہ 302،365،25 ڈی،506 مقدمات درج تھے ملزم نے گکھڑ منڈی سلطان پورہ کی رہائشی نصرت بی بی کو اپنے ساتھی عمر بٹ کے ہمراہ فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا ملزم احسان عرف پاشا کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال وزیرآباد منتقل کردیا گیا ہے جبکہ تفتیشی نعیم طاہر کی مدعیت میں پولیس مقابلہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے
 

اشتہارات