سرائے عالمگیر تا منڈی بہاوالدین 46 کلومیٹر طویل روڈ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے:صفدر حسین ورک

Published: 07-12-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ سرائے عالمگیر تا منڈی بہاوالدین 46 کلومیٹر طویل روڈ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ہے، منصوبے پر 6264 ملین روپے لاگت آئے گی، پراجیکٹ میں موجود تمام رکاوٹیں فوری طوری پر دور کی جائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے منڈی بہاوالدین سرائے عالمگیر دو رویہ سڑک کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر محمد اکمل، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جہانگیر شبیر بٹ، ایکسیئن ہائی ویز محمد آصف سمیت دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ تمام کنٹریکٹرز منصوبہ پر کام کی رفتا کو تیز کریں، منصوبے پر اں تک 3500 ملین روپے خرچ کئے جاچکے ہیں، گیپکو، آئیسکو سڑک کے راستے میں آنے والے پولز کو فوری منتقل کریں، سٹرک کے راستے میں آنے والی پیٹرولنگ پولیس چوکی  کے لئے متبادل اراضی فراہم کی جائے، ڈپٹی کمشنر صفدر ورک نے کہا کہ منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے، کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، منصوبے کی تکمیل میں حائل روکاوٹوں بارے فوری طور پر پر آگاہ کیا جائے، منصوبے کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے اور منصوبے میں استعمال کردہ میٹریل کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتا نہ کیا جائے، میٹریل کی باقاعدہ ٹیسٹنگ کروائی جائے۔
 

اشتہارات