Published: 08-12-2023
لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ ایمان علی نے بلاک بسٹر فلم ’پنجاب نہیں جاؤنگی‘ چھوڑنے کی وجہ بتادی۔ ایک تازہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا ’پنجاب نہیں جاؤنگی‘ ابتداء میں ایک ڈراما تھا لیکن اسے ایک فلم کی شکل دے دی گئی۔ایمان علی نے بتایا کہ خاتون کے مرکزی کردار کے حوالے سے جب فلم رائٹر خلیل الرحمان قمر نے ان کی تجاویز کو نہ مانا تھا پھر انہوں نے شوٹنگ کے آغاز سے تین دن قبل فلم چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور مہوش حیات کو وہ کردار مل گیا۔انہوں نے کہا کہ فلم میں انہیں اپنا کردار درست محسوس نہیں ہوا، وہ کچھ تبدیلیاں چاہتی تھیں لیکن ان کی بات کو تسلیم نہیں کیا گیا۔ایمان علی نے واضح کیا کہ فلم ’پنجاب نہیں جاؤنگی‘ انہوں نے خود چھوڑی تھی اور یہ بات درست نہیں کہ خلیل الرحمان قمر نے انہیں فلم سے نکال دیا تھا، انہوں نے خلیل الرحمان قمر کے کسی بھی ڈرامے یا فلم میں کام نہ کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔