تھانہ ککرالی: 20لیٹر شراب،2عدد رائفل کلاشنکوف، 2عدد پسٹل 30بور برآمد

Published: 08-12-2023

Cinque Terre

(رپورٹ چوہدری جمشید اختر) ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت کھاریاں سرکل کی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف بڑی کاروائی تھانہ ککرالی نے 20لیٹر شراب،2عدد رائفل کلاشنکوف، 2عدد پسٹل 30بور برآمد کرلئے تھانہ صدر کھاریاں نے ملزم سے پسٹل30بور اور دوسرے کو بجلی چوری کے مقدمہ میں گرفتار کرلیا ہمارے ڈویژن انچارج کریم انفارمر چوہدری جمشید اختر کی رپورٹ کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت نا جائز اسلحہ برداروں اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ڈی ایس پی کھاریاں سرکل ملک عرفان صفدر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ککرالی  محمد اسلم ہنجرا نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ نا جائز اسلحہ برداروں اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 4ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔عبدالقدوس سے  رائفل کلاشنکوف  2۔دانش سے پسٹل 30بور،3۔ محسن سے رائفل کلاشنکوف جبکہ ملزم زین العابدین اور شاہین بیوہ ناصر عباس سے 10/10لیٹر کی دو گیلن شراب برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔جبکہ ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم دساور عباس ولد محمد اکرام سکنہ جوڑا سے پسٹل 30بور اور ملزم وقاص ولد طارق سکنہ خونن کو بجلی چوری کے مقدمہ میں گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
 

اشتہارات