گجرات پولیس تھانہ ڈنگہ:اندھے قتل کی لرزہ خیز واردات کو ٹریس:سفاک ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار

Published: 09-12-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات پولیس تھانہ ڈنگہ نے اندھے قتل کی لرزہ خیز واردات کو ٹریس کرلیا۔سفاک ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار۔تفصیلات کے مطابق مورخہ 18.09.23کو تھانہ ڈنگہ کے علاقہ پنجن شیر شہانہ میں دربار بابا شیر شاہ کے متولی سید محمد شاہ کو نامعلوم ملزمان نے چھڑیوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی کھاریاں سرکل اور ایس ایچ اوتھانہ ڈنگہ پولیس نفری کے ہمراہ فوراً جائے وقوعہ پر پہنچے۔ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی اور کرائم سین یونٹ کی ٹیموں کو موقع پر بلا کر شواہد اکٹھے کئے گئے۔ بعد ازاں مقتول کے بیٹے عمر فاروق کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔ ڈی پی او گجرات نے قتل کی اس لرزہ خیز واردات کوٹریس کرنے اور قاتلوں کی گرفتار ی کے لئے ڈی ایس پی کھاریاں سرکل ملک عرفان صفدر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ انسپکٹر مجاہد عباس اور دیگر تجربہ کار افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی اور افسران کو ہدایت کی کہ اندھے قتل کی اس واردات کو ٹریس کرکے قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔تفتیشی ٹیم نے واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی۔مشکوک افراد کی انٹیروگیشن کی گئی۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کارلاتے ہوئے اندھے قتل کی اس واردات کو ٹریس کر کے واقعہ میں ملوث ملزم یاسر اقبال ولد ظفر اقبال کو خصوصی آپریشن کے ذریعے آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔ جبکہ ملزم سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔
 

اشتہارات