ایف آئی اے گجرات: انسانی سمگلنگ کے گھناؤنے جرم میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

Published: 09-12-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ایف آئی اے گجرات اور گجرانوالہ سرکل کی بڑی کارروائیاں ڈائریکٹر گجرانوالہ زون ساجد اکرم کی ہدایت پر انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری۔انسانی سمگلنگ کے گھناؤنے جرم میں ملوث 2 ملزمان گرفتار۔گرفتار ملزمان میں محمد علی نوید اور گلزار خان  شامل۔ملزمان کو گوجرانولہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان نے شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کے نام پر لاکھوں روپے ہتھیائے۔ملزم علی نوید نے شہری کو اٹلی بھجوانے کے لیے 5 لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپے اور 18 ہزار درہم بٹورے۔جبکہ ملزم گلزار خان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ملزم کے قبضے سے 5 عدد پاسپورٹ اور 5 لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے۔ملزم بغیر لائسنس سادہ لوح شہریوں سے بیرون ملک کے نام پر پاسپورٹ وصول کر رہا تھا۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
 

اشتہارات