Published: 09-12-2023
(رپورٹ ارسلان خاں سے)اے ایس آئی محمد ارشد شہید کے یوم شہادت کے موقع پہ مزار پہ پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی ہدایت پرگزشتہ روز ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرذیشان اقبال نے اے ایس آئی محمد ارشد شہید کی لحد پر حاضری دی، پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی دی۔ڈی ایس پی ہید کواٹر نے شہید کی لحد پر پھول چڑھائے اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ اے ایس آئی محمد ارشد محلہ اسلام گنج کھیوڑہ ضلع جہلم میں مورخہ 06.06.66 کو پیدا ہوئے۔ میٹرک تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد مورخہ04.07.89 کو محکمہ پولیس میں بطور کنسٹیبل بھرتی ہوئے۔ اپنی قابلیت کی وجہ سے جلد ہی 03.11.01 کو بطور ہیڈ کنسٹیبل ترقی یاب ہوئے۔ محکمانہ کورس پاس کر کے مورخہ 20.11.06 کو بطوراے ایس آئی ترقی یاب ہوئے اور مختلف تھانہ جات میں ڈیوٹی سرانجام دیتے رہے آخری تعیناتی تھانہ صدر لالہ موسٰی میں تھی کہ مورخہ07.12.06 کو مجرمان اشتہاریوں کی اطلاع ملی کہ سروانی روڈ نزد ڈیرہ عظیماں بٹ پرموجود تھے۔ دیگر ملازمان کے ساتھ ریڈ کیا تو مجرمان اشتہاری عظیم عرف عظیما اور دلاور نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی۔ جس سے محمد ارشدASI صاحب نے جام شہادت نوش کیا۔ اس موقع پرڈی ایس پی ہیڈ کواٹر ذیشان اقبال کا کہنا تھا کہ شہدا پولیس ہمارا فخر ہیں جنہوں نے اپنا آج قربان کر کے ہمارا کل محفوظ بنایا۔