Published: 09-12-2023
(رپورٹ۔ مرزا ظفر اقبال سے)۔ سول لائنز پولیس کا فوری ریسپانس دو گمشدہ طالبات کو تلاش کرکے والدین سے ملوا دیا بچیوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئی فوری قانونی کارروائی اور بچیوں کو تلاش کرنے کا حکم دیا تھا سول لائنز پولیس کو دو شہریوں کی جانب سے اطلاع ملی تھی کی ان کی 13/14 سالہ بیٹیاں سکول سے واپس گھر نہیں پہنچِیں سول لائینز پولیس نے فوری طور پر مقدمات درج کرتے ہوئے 6 گھنٹے کی مسلسل و انتھک کاوشوں سے بچیوں کو تلاش کیا بچیوں کو تلاش کر کے والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے، والدین نے راولپنڈی پولیس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا.