Published: 09-12-2023
(رپورٹ چوہدری جمشید اختر)ڈی پی او گجرات سید اسدمظفر کی زیر قیادت صدر سرکل پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری۔ ملزم اشتہاری سمیت 4ملزمان گرفتار، 1کلو سے زائد چرس،2عدد پسٹل اور شراب برآمد تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سیداسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ایس ایچ او تھانہ دولت نگر غلام مرتضیٰ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم اشتہاری کاظم شاہ ولد اجمل شاہ سکنہ کیرانوالہ (کیٹگری B) کو گرفتار کر لیاجبکہ دوسری کاروائی میں نا جائز اسلحہ بردار علی حسن ولد غضنفر علی کو گرفتار کر ک پسٹل 30 بور برآمد کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ منگوالSI عبدالحی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ مزمل زین علی 2۔ مزمل احتشام شامل ہیں۔جن کے قبضہ سے 1200گرام چرس اور اسلحہ ناجائز پسٹل9MM برآمد کر لیا ایس ایچ او تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ فیز IIسب انسپکٹر اختر محمود نے انچارج چوکی چک پنڈی ASI کامران اختر اور دیگرپولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم ہارون ولد اصغر کو گرفتار کر کے24بوتل شراب قبضہ پولیس میں لے لی۔گرفتار ہونے والے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔