Published: 10-12-2023
(رپورٹ:۔ شیخ شہباز علی سے)ملک باقر اعوان اے ایس آئی کی محکمانہ پروموشن کی تقریب کا انعقاد آر پی او آفس راولپنڈی میں ہوا تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی ملک باقر اعوان کی محکمانہ پرموشن سب انسپکٹر کی تقریب کا انعقاد آر پی آو آفس راولپنڈی میں ہوا، آر پی او راولپنڈی سید خرم علی نے اپنے دست مبارک سے سب انسپکٹر کا رینک لگایا تمام بیجمنٹ اور دیگر پولیس آفسران و بیورو چیف پولیس رپورٹ نیوز چینل رانا مہتاب اسلم، ڈپٹی بیورو چیف پولیس رپورٹ نیوز چینل ارسلان خاں، تحصیل کرائم رپورٹر جمشید اختر چوہدری،انچارج لیڈیز ونگ پولیس رپورٹ نیوز چینل، میڈم کنول نذیر، کرائم رپورٹر شیخ شہباز علی، نمائندہ خصوصی مرزا ظفر اقبال، بزنس رپورٹر مرزا محمد شعیب، سٹی رپورٹر سیف علی، انچارج نمائندگان سلیمان علی بٹ، سمیت تمام دیگر احباب نے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دی اور دعا کی کہ اللہ تعالی ان کو مزید محکمانہ ترقیوں سے نوازے،،،یاد رہے کہ ملک باقر اعوان بطور اے ایس آئی راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں اپنی ڈیوٹی فرائض سر انجام دے چکے ہیں