Published: 12-12-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ایف آئی اے گجرات اور گجرانوالہ سرکل کی بڑی کارروائیاں ڈائریکٹر گجرانوالہ زون ساجد اکرم کی ہدایت پر انسانی سمگلنگ اور دھوکہ دہی میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری انسانی سمگلنگ اور دھوکہ دہی کے گھناؤنے جرم میں ملوث اشتہاری سمیت 4 ملزمان گرفتار۔گرفتار ملزمان میں اشتہاری مردان شاہ، محمد راشد، محمد رفیق اور ارسلان سلیم شامل۔ملزمان کو گوجرانولہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔اشتہاری مردان شاہ، محمد راشد اور محمد رفیق نے شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کے نام پر لاکھوں روپے ہتھیائے۔مردان شاہ نے شہری کو غیر قانونی طور پر دوبئی بھجوانے کے لیے 3 لاکھ 20 ہزار پاکستانی روپے بٹورے۔اسی طرح محمد رفیق اور محمد راشد نے بالترتیب 12 لاکھ 70 ہزار اور 3 لاکھ 40 ہزار بٹورے۔جبکہ ملزم گلزار خان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔جبکہ ارسلان سلیم بینک اکاؤنٹس میں خرد برد میں ملوث پایا گیا۔ملزم نجی بینک کا ملازم تھا۔ملزم نے شہری کے اکاؤنٹ میں 35 لاکھ روپے کی خرد برد کی۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔