Published: 12-12-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ملک و قوم کی خاطر اپنی جانیں قربان کرنے والے دھرتی کے عظیم سپوتوں کو آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری، تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات اور ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی ہدایت پر ضلع گجرات پولیس کی آج کے دن شہادت پانے والے عظیم شہید محمد اقبال ASI کی قبر پر سلامی اور بلندء درجات کیلئے دعا۔ گجرات پولیس نے شہید کے آبائی گاؤں گنجہ میں جا کر سالانہ برسی پر شہید کے لواحقین کے ساتھ قبر پر سلامی دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ شہدا پولیس ہمارا فخر ہیں جنہوں نے اپنا آج قربان کر کے ہمارا کل محفوظ بنایا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور