Published: 12-12-2023
(رپورٹ:۔ مرزا ظفر اقبال سے) یوتھ کنونشن ن لیگ نے بہت بڑے جلسہ کا روپ دھار لیا اور چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز کی آمد پر انکا تاریخی اور والہانہ استقبال کیا‘ چوہدری عابد رضا کوٹلہ صدر مسلم لیگ ن گوجرانوالہ ڈویژن نوابزادہ طاہر الملک صدر مسلم لیگ ن ضلع گجرات کی قیادت اور میزبان چوہدری علی وڑائچ اف (کلاچور) کی زیر نگرانی زبردست پنڈال سجانے اور کنونشن کی کامیابی کے لیے بھر پور محنت کرنے پر مسلم لیگ ن ضلع گجرات سے ٹکٹ کے امیدواران سابق ایم پی اے مسلم لیگ ن ضلع گجرات کے عہدیداران بلدیاتی نمائندوں اور سابق چیئرمینوں اور مسلم لیگ ن ضلع گجرات کے ونگز سوشل میڈیا کے عہدیداران مسلم لیگ ن کے کارکنان کو مریم نواز شریف کا مثالی استقبال کرنے اور کنونشن کو کامیاب کرنے پر اعلیٰ قیادت کا خراج تحسین بھرپور کوریج کرنے پر پولیس رپورٹ نیوز چینل کے ذریعے تشہیری مہم کی ٹیم کا مسلم لیگ ن کی قیادت کی طرف سے شکریہ ادا کیا گیا اور چوہدری علی وڑائچ نے آنیوالے تمام معززین اور اہلیان جلالپورجٹاں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ تاقیامت انکے مقروض ہو گئے ہیں اور انشاء للہ وہ انکی امیدوں پر پورا اتریں گے اور اپنی خدمات ہمیشہ ہر خاص عام کے لیے پیش کرتے رہیں گے۔