پولیس آفیسر کانسٹیبل محمد ارشد کی نمازِ جنازہ پولیس لائینز جہلم میں ادا کر دی گئی‘ پولیس اعلیٰ افسران کی شرکت

Published: 12-12-2023

Cinque Terre

رپورٹ:۔ شیخ شہباز علی سے)پولیس آفیسر کانسٹیبل محمد ارشد کی نمازِ جنازہ پولیس لائینز جہلم میں ادا کر دی گئی‘نماز جنازہ میں ایس پی انویسٹی گیشن جہلم محمد حسیب راجہ‘ ڈی ایس پی سٹی‘ ایس ایچ او سول لائینز‘ ایس ایچ او سٹی‘ ایس ایچ او منگلا کینٹ‘ ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں‘انچارج برانچز اور بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی نماز جنازہ کے بعد مرحوم پولیس آفیسر کانسٹیبل محمد ارشد کی میت پر پھول چڑھائے گئے اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی مرحوم پولیس آفیسر کانسٹیبل محمد ارشد نے محکمہ پولیس میں تقریباً 33 سال 08 ماہ تک اپنی خدمات سر انجام دیں محکمہ پولیس کانسٹیبل محمد ارشد کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ مرحوم پولیس آفیسر کانسٹیبل محمد ارشد ایک فرض شناس آفیسر تھے، انکی اگلی منزلوں کی آسانی کے لئے دعاگو ہوں، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
 

اشتہارات