Published: 13-12-2023
(رپورٹ:۔رانا مہتاب اسلم سے)مدت ملازمت مکمل ہونے پرمحکمہ سے ریٹائرڈہونے والے انسپکٹر چوہدری صفدر کرنانہ کے اعزاز میں پر وقار الوداعی تقریب آپ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر تفصیلات کے مطابق ڈی پی او آفس میں انچارج مانٹیرنگ سیل کے فرائض سر انجام دینے والیانسپکٹر صفدر کرنانہ مدت ملازمت مکمل ہونے پر محکمہ سے ریٹائرڈ ہو گئے۔جن کے اعزاز میں شاندار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات سیداسد مظفر، ایس پی انویسٹی گیشن مہر محمد ریاض، ڈی ایس پی لیگل اختر محمود گوندل اور پولیس افسران، انچارج ہیڈ آف برانچز سمیت عملہ دفاتر پولیس نے شرکت کی۔جنہوں نے انسپکٹر صفدر کرنانہ کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے اوراان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے انہیں پرتپاک انداز میں الوداع کیا۔ڈی پی او گجرات نے انسپکٹر صفدر کرنانہ کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔ اس موقع پرانہوں نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی 33سالہ سروس میں انتہائی ایمانداری اور خلوص نیت سے گجرات سمیت مختلف اضلاع میں اپنی خدمات پیش کیں۔ الوادعی تقریب کے اہتمام پر میں ڈی پی او گجرات اور تمام دیگر ساتھیوں کا ممنون رہوں گا۔ڈی پی او گجرات سیداسد مظفر کا کہنا تھا کہ انسپکٹر صفدر کرنانہ نے محکمہ کے لیے اپنی خدمات نہایت ایمانداری سے انجام دیں جن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔