تھانہ سٹی جلالپورجٹاں نے 1140گرام چرس، تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ نے 560گرام چرس اور تھانہ رحمانیہ نے 10لیٹر شراب برآمد کر لی‘ مقدمات درج

Published: 13-12-2023

Cinque Terre

رپورٹ ارسلان خاں سے)پولیس کامنشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن،تھانہ سٹی جلالپورجٹاں نے 1140گرام چرس، تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ نے 560گرام چرس اور تھانہ رحمانیہ نے 10لیٹر شراب برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلہ میں ڈی ایس پی صدر سرکل ملک عدنان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی جلالپورجٹاں SIمحمداختر نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائیاں کرتے ہوئے بد نام زمانہ منشیات فروش سجاد ولد محمد شفیع سکنہ گرین ٹاؤن سے 1140گرام چرس برآمد کرکے گرفتار کر لیا۔جبکہ ایس ایچ او تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم ظہیر الدین بابر ولد محمد اعظم سکنہ ساروکی سے 560گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم اکرام حسین ولد نذیر احمد سکنہ دھول خورد سے 10 لیٹر شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا
 

اشتہارات