Published: 13-12-2023
لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کیلیے ڈرافٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا جہاں تمام فرنچائزز نے چھ کیٹگریز میں کھلاڑیوں کو منتخب کر کے اسکواڈ مکمل کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کیلیے ڈرافٹنگ کی تقریب نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں منعقد ہوئی، جہاں مقامی کھلاڑیوں کے ساتھ سکیڑوں غیر ملکی کرکٹرز بھی ڈرافٹنگ کیلیے دستیاب تھے۔پی ایس ایل کی فرنچائزز لاہور قلندرز، پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی انتظامیہ نے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کا انتخاب کر کے اسکواڈ مکمل کیا۔کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ پلاٹینیئم، ڈائمنڈ، گولڈ، سلور، ایمرجنگ اور سپلیمنٹری کیٹگریز میں ہوئی، جس میں مرحلہ وار تمام ٹیموں نے اپنے پسندیدہ کھلاڑی کا انتخاب کیا۔پلاٹینیئم کیٹگری ملتان سلطانز نے ڈیوڈ ولے، کراچی کنگز نے کیورن پولارڈ، ڈینیئل سامس اور محمد نواز کا انتخاب کیا، جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے دو پک میں شریفین رودرفورڈ اور فاسٹ محمد محمد عامر کو پک کیا۔اسی طرح پشاور زلمی نے نور احمد اور لاہور قلندرز نے فخر زمان، راسی وان ڈر ڈوسن اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے جارڈن کوکس کو پک کیا۔ڈائمنڈ کیٹگری ملتان سلطانز نے ڈیوڈ میلان، پشاور زلمی نے آصف علی، اسلام آباد یونائیٹڈ نے تائمل ملز، کراچی کنگز نے ٹم سیفیرٹ اور لاہور قلندرز نے صاحبزادہ فرحان کا انتخاب کیا۔گولڈ کیٹگری پشاور زلمی نے نوین الحق، ملتان سلطانز نے ریزا ہینڈرکس اور ریسی ٹوپلے کو پک کیا۔سلور کیٹگری کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سعود شکیل، سجاد علی جونیئر، عثمان قادر اور عمیر بن یوسف ملتان سلطانز نے طیب طاہر، شاہنواز دھانی، محمد علی اور عثمان خان لاہور قلندر نے محمد عمران جونیئر، احسان حفیظ بھٹی، ڈین لارینس، پشاور زلمی نے سلمان ارشاد، عارف یعقوب، عمیر آفریدی، ڈینیئل موسلے، کراچی کنگز نے محمد عامر خان، انور علی، عرفان منہاس جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے میتھیو فورڈ، سلمان علی آغا، قاسم اکرم اور شاداب خان کو پک کیا۔ایمرجنگ کیٹگری اسلام آباد یونائیٹڈ نے حنین شاہ، عبید شاہ، پشاور زلمی نے محمد ذیشان، ملتان سلطانز نے یاسر خان، لاہور قلندرز نے جہاں داد خان، سید فردین محمود، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عادل ناز، خواجہ نافع جبکہ کراچی کنگز نے سراج الدین کو منتخب کیا۔سپلیمنٹری کیٹگری لاہور قلندر نے شاہے ہوپ، کامران غلام، ملتان سلطانز نے کرس جارڈن، آفتاب ابراہیم، گلیڈی ایٹرز نے عاقل حسین، سہیل خان، اسلام آباد یونائیٹڈ نے شمائل حسین، ٹام کرون، پشاور زلمی نے لنگی نگڈی، مہران ممتاز جبکہ کراچی کنگز نے سعد بیگ اور جیمی اوورٹن کو منتخب کیا۔ڈرافٹ کی تقریب میں تمام فرنچائزز اپنے اسکواڈز مکمل کریں گی۔ واضح رہے کہ لاہور قلندرز نے پلاٹینم پلیئر فخرزمان، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں شامل محمد نواز کو ریلیز کردیا تھا، کراچی کنگز نے محمد عامر، حیدر علی، شرجیل خان اور قاسم اکرم کی خدمات دوبارہ حاصل نہیں کیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے آصف علی اور ملتان سلطانز نے شاہنواز دھانی کو ریلیز کردیا تھا، پاکستان کے علاوہ مجموعی طور پر 22 ملکوں سے تعلق رکھنے والے 485 غیر ملکی کرکٹرز بھی پی ایس ایل ڈرافٹ کیلیے دستیاب ہیں جن میں سے 46 پلاٹینم اور 76 ڈائمنڈ کیٹیگری میں شامل ہیںْ