Published: 13-12-2023
لاہور: ملک میں ممکنہ عام انتخابات کے انعقاد کی وجہ سے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے نویں سیزن کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع نے بتایا کہ ملک میں عام انتخابات کی وجہ سے پی ایس ایل شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔نئے شیڈول کے تحت پی ایس ایل 9 کی افتتاحی تقریب تیرہ فروری کو لاہور جبکہ فائنل 19 مارچ 2024 کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل پی ایس ایل نائن کے آغاز کی تاریخ 8 فروری مقرر کی گئی تھی تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کی تاریخ بھی اسی روز مقرر کی گئی ہے جس کے باعث انتظامیہ نے شیڈول تبدیل کیا ہے۔