Published: 13-12-2023
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شاہین شاہ آفریدی کو آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے نائب کپتان بنانے کا اعلان کردیا۔بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کیلئے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو کپتان شان مسعود کا نائب مقرر کیا گیا ہے۔اس سے قبل بورڈ نے شاہین آفریدی کو ٹی20 ٹیم کا کپتان نامزد کیا تھا۔فاسٹ بولر نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 27 ٹیسٹ، 53 ون ڈے اور 52 ٹی ٹوئنٹی کھیل رکھے ہیں۔