Published: 13-12-2023
انٹرنیشنل فیشن برانڈ زارا کی جانب سے غزہ میں مظلوم فلسطینیوں کی شہادتوں کا مذاق اڑانے پر امریکا میں ہزاروں افراد نے آؤٹ لیٹ کے باہر کپڑے پھینک دیئے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں مہنگے ترین فیشن برانڈ کے کپڑے سڑک پر پڑے ہیں۔گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر معروف فیشن برابڈ زارا نے ایک اشتہاری مہم چلائی تھی جس میں اسرائیلی جارحیت میں شہید فلسطینیوں کا مذاق اڑایا گیا تھا، فوٹو شوٹ میں ماڈل نے سفید کپڑے میں لپٹی ہوئی لاش کا مجسمہ اپنے کندھے پر اُٹھایا ہوا تھا۔تبصرہ نگاروں نے ان اشتہارات پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اشہتاری تصاویر سفید کفنوں میں ڈھکے ہوئے غزہ میں اجتماعی قبروں میں مرنے والوں کی تصاویر سے مشابہت رکھتی ہیں۔فیشن برانڈ کی اشہاری تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو بائیکاٹ مہم زور پکڑ گئی اور دنیا بھر میں فلسطین کے حمایتی افراد نے برانڈ کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروایا۔شدید احتجاج اور بائیکاٹ کے بعد گزشتہ روز انٹرنیشنل برانڈ نے معذرت کی جبکہ اشتہاری مہم کو اپنی آفیشل ویب سائٹ سمیت تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے بھی ڈیلیٹ کردیا۔ واضح رہے کہ 68 روز سے جاری غزہ میں اسرائیلی درندگی کے باعث 13 ہزار سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں، جس میں زیادہ تر تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔