Published: 17-12-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گوجرانوالہ میں گذشتہ روز اغواء ہونے والے سرکاری سکول ٹیچر کی لاش کھیتوں سے برآمد،سرمیں گولی مارکرقتل گیاواقعہ تھانہ کوٹ لدھاکے علاقہ میں پیش آیاجہاں گزشتہ روز اغواء ہونے والے سرکاری سکول ٹیچرکی لاش ڈیرہ شاہ جمال کے قریب کھیتوں سے ملی جبکہ مقتول ٹیچرکی موٹرسائیکل بھی قریب کھڑی تھی،پولیس کے مطابق مقتول کو سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا ہیخرم نامی سکول ٹیچر گھر سے سکول پڑھانے گیا لیکن واپس نہ آیاتھاجس پہ پولیس نے اغواء ہونے والے سکول ٹیچر کے والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کر لیا تھا29 سالہ خرم ریاض گورنمنٹ ایلمنڑی سکول ڈیرہ شاہ جمال میں پڑھاتا تھا،پولیس کاکہناہے کہ موقع سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں واقع کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں جلد حقائق منظر عام پر لائیں گئے