Published: 17-12-2023
کراچی:ر ڈرامہ سیریز ’رضیہ‘ میں جاندار پرفارمنس پر محب مرزا نے بہترین اداکاری کا ایوارڈ جیت لیا۔ اداکار محب مرزا نے انسٹاگرام پر ایوارڈ کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے اور ایوارڈ جیتنے پر شکر گزاری کے جذبات کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے ایوارڈ تقریب کے ججوں اور جیوری کا بھی شکریہ ادا کیا جس میں مرینہ خان، ماریہ وسری، روبینہ اشرف، نادیہ خان اور مکرم کلیم شامل تھے۔’رضیہ‘ میں محب مرزا نے ’سلیم‘ نامی شخص کا کردار ادا کیا ہے جو معاشرے کے مختلف طبقوں کیلئے تعلیم کے حصول میں رکاوٹوں پر آگاہی پیدا کرتا ہے۔واضح رہے کہ ڈرامہ آئیکون ایوارڈز 2023 کے پہلے ایڈیشن میں ڈرامہ سیریل ’رضیہ‘ نے آٹھ شعبوں میں ایوارڈ اپنے نام کیے ہیں۔