شاہ رخ خان کی میگا فلم ’ڈنکی‘ کی نمائش میں رکاوٹ سامنے آگئی

Published: 20-12-2023

Cinque Terre

 ممبئی: شاہ رخ خان کی میگا کامیڈی ڈراما فلم ’ڈنکی‘ کی نمائش کیلئے ایک نئی رکاوٹ سامنے آئی ہے۔ ’ڈنکی‘ کے ڈسٹری بیوٹر پین مرودھر نے مطالبہ کیا تھا کہ سنگل اسکرین والے سینما مکمل طور پر صرف شاہ رخ خان کی فلم کے شو چلائیں۔بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق متعدد ایگزیبیٹرز نے پین مرودھر کا مطالبہ ماننے سے انکار کردیا ہے اور انہوں نے فلم کی ایڈوانس ٹکٹ بکنگ بھی روک دی ہے۔بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی ’ڈنکی‘ کو سپراسٹار پربھاس کی ’سالار‘ سے مقابلہ ہے اور یہ انڈسٹری کا بڑا تصادم ہوگا۔فلم ایگزیبیٹرز کے مطابق وہ ’ڈنکی‘ اور ’سالار‘ دونوں کو ایک ساتھ چلائیں گے اور شاہ رخ خان کی فلم کیلئے پرابھاس کو مکمل طور پر نظر انداز نہیں کرسکتے۔

اشتہارات