مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ٹرک پر حملہ؛ 3 ہلاک اور 3 زخمی

Published: 22-12-2023

Cinque Terre

سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی فوج کے ٹرک پر نامعلوم مسلح افراد نے گھات لگا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی فوج کے ٹرک پر اس وقت حملہ کیا گیاجب یہ ٹرک اہلکاروں کو لے کر بیس کی جانب جا رہا تھا۔اب تک ٹرک میں موجود بھارتی فوجیوں کی تعداد سے آگاہ نہیں کیا گیا تاہم 3 فوجیوں کی ہلاکت اور 3 کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی گئی۔مسلح افراد نے ٹرک کو چاروں طرف سے گھیر کر اتنا اچانک حملہ کیا کہ ٹرک میں موجود بھارتی فوجیوں کو سنبھلنے کا موقع نہیں مل سکا۔ حملہ آور کارروائی کے بعد بآسانی فرار ہوگئے۔حملے کا شکار ہونے والے بھارتی فوجیوں کی مدد کے لیے مزید نفری طلب کرکے علاقے کا محاصرہ کرلیا گیا اور سرچ آپریشن کے نام پر اپنی ناکامیوں کا غصہ عام اور معصوم شہریوں پر اتارا جا رہا ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ابھی اطلاعات غیر مصدقہ ہیں اور تفصیلات کا انتظار ہے۔یاد رہے کہ پلوامہ سمیت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملوں میں مارے جانے والے اہلکاروں کی تعداد 100 سے زائد ہے۔

اشتہارات