مسیحی برادری کیساتھ کرسمس کے موقع پر یکجہتی کے لیے ڈی پی او کمپلیکس گجرات میں تقریب کا انعقاد

Published: 24-12-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)مسیحی برادری کے ساتھ کرسمس کے موقع پر یکجہتی کے لیے ڈی پی او کمپلیکس گجرات میں تقریب کا انعقاد‘ڈی پی او گجرات اور ایس پی انویسٹی گیشن نے مسیحی برادری کے ساتھ کرسمس کی حوالے سے کیک کاٹا اور مبارک باد دی تفصیلات کے مطابق کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کے ساتھ یکجہتی کے لیے ڈی پی او کمپلیکس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر، ایس پی انویسٹی گیشن گجرات محمد ریاض ناز،پی ایس او SI راحیل عارف،پی آر او عامر خورشید،انچارج CMSمیڈم غازیہ خاور، پادری کرسٹوفرکامران،ایلڈر احسان مسیح سندھو،مس سنائلہ مریم، سسٹر روتھ یاسر،ریورنڈ فادر عابد سلیم،بابو طارق عاصی (ممبر میثاق سنٹڑ) اوردیگر مسیحی برادری نے شرکت کی۔تقریب میں پاکستان کی سلامتی خوشحالی اور امن کے لیے دعا کی گئی۔ڈی پی او گجرات اور ایس پی انویسٹی گیشن نے مسیحی برادری کے ساتھ کرسمس کی حوالے سے کیک کاٹا اور مبارک باد دی۔اس موقع پرڈی پی او گجرات نے کہا کہکہ اسلام ہمیں مساوات اور امن و آشتی کا درس دیتا ہے۔ہمیں چاہئے کہ مذاہب اور رنگ و نسل کے امتیاز کو ختم کرتے ہوئے پرامن معاشرے کے قیام اور پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے مل جل کر کام کریں۔ اسلام حقیقی تصور میں اعلیٰ انسانی اقدار کے حامل معاشرے کاپیغام لے کر آیا اور اقلیتوں کو بھی وہی مقام عطا کیا جو معاشرے کے دوسرے شہریوں کو حاصل ہیں۔ ڈی پی او گجرات نے تمام مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر لمحہ آپ کے ساتھ ہیں اور آپ کے جان و مال اور عزت و آبرو کے تحفظ کیلئے ہر دم کوشاں ہیں اور رہیں گے۔جبکہ مسیحی برادری کا کہنا تھا کہ اس پروقار تقریب کے انعقاد پر اور مسیحی برادری کو مدعو کرنے پر گجرات پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ پاکستان ہمارا ملک ہے اس کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہم نے اپنی بہترین صلاحیتوں کے ساتھ محنت کی ہے اور کرتے رہیں گے۔
 

اشتہارات