گجرات:۔ بلڈ کینسر‘ تھیلیسمیا اور ہیمو فیلیا سے متاثرہ بچوں کیلئے تھانہ صدر لالہ موسیٰ میں خصوصی بلڈڈونیشن کیمپ کا قیام

Published: 24-12-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات: تھانہ صدر لالہ موسیٰ میں خصوصی بلڈ ڈونیشن کیمپ کا قیام ایس ایچ اوز سمیت پولیس جوانوں اور شہریوں  نے بلڈ کینسر، تھیلیسمیااور ہیموفیلیاسے متاثرہ بچوں کے لئے خون کے عطیات دئیے تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی ہدائیت پر ڈی ایس پی لالہ موسیٰ چوہدری محمد اکرم کی زیر نگرانی  بلڈ کینسر، تھیلیسمیااور ہیموفیلیاسے متاثرہ معصوم بچوں کے لئے خون کے عطیات دینے کے لئے سندس فاونڈیشن کے زیر اہتمام تھانہ صدر لالہ موسیٰ میں بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیا۔ جس میں لالہ موسی سرکل کے تمام ایس ایچ اوز سمیت تھانہ صدر تھانہ سٹی لالہ موسیٰ،تھانہ رحمانیہ اور تھانہ صدر گجرات کے پولیس افسران و ملازمان نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے بلڈ کینسر، تھیلیسمیااور ہیموفیلیا سے متاثرہ مریضوں کے لئے بڑی تعداد میں خون کے عطیات دئیے۔  خون کا عطیہ دینے والے پولیس ملازمین اور دیگر تمام شہریوں کو پولیس افسران کی جانب سے سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ڈی ایس پی لالہ موسیٰ کا کہنا تھا کہ ماضی کی طرح اس بلڈ ڈو نیشن کیمپ میں بھی گجرات پولیس کے جوان بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور مستقبل میں بھی معصوم بچوں کو اس جان لیوا مرض سے بچانے کے لئے خون کے عطیات کی صورت میں گجرات پولیس اپنا حصہ ڈالتی رہے گی۔
 

اشتہارات