پی ٹی آئی کا انتخابی نشان واپس لینے کا اقدام پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

Published: 26-12-2023

Cinque Terre

 پشاور: پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات اور  انتخابی نشان واپس لینے سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انصاف لائرز فورم کے سینئر نائب صدر شاہ فیصل اتمان خیل ایڈووکیٹ کے مطابق انٹراپارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے اور بلے کا انتخابی نشان واپس لینے کے خلاف پشاور جلد پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے جس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی جائے گی۔اطلاعات ہیں کہ اس حوالے  سے بیرسٹر گوہر علی نے بانی پی ٹی آئی عمران  خان سے جیل میں ملاقات کی ہے اور مشاورت کے بعد ہائی کورٹ میں درخواست  دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو کالعدم قرار دیا ہے اور پی ٹی آئی کی پارٹی سرٹیفکیٹ کو بھی آفیشل ویب سائٹ پر اَپ لوڈ نہیں کیا جس کے بعد پی ٹی آئی سے بلے کا نشان بھی واپس لے لیا گیا۔

اشتہارات