گزشتہ چار دنوں میں 48 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کیا، ابو عبیدہ

Published: 26-12-2023

Cinque Terre

 غزہ: القسام بریگیڈز نے گزشتہ چار دنوں میں 48 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور 35 فوجی گاڑیوں کو تباہ کردیا۔القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حماس جنگجوؤں نے گزشتہ چار دنوں کے دوران غزہ میں 24 جنگی کارروائیوں میں 48 صہیونی فوجیوں کو ہلاک اور درجنوں کو زخمی کیا۔ابو عبیدہ نے کہا کہ اسرائیلی فورسز کو میزائلوں اور اینٹی پرسنل آلات سے نشانہ بنایا اور صفر فاصلے سے ان کے ساتھ جھڑپیں کیں۔انہوں نے مزید کہا کہ القسام کے جنگجوؤں نے اسرائیلی فوج کی 35 گاڑیوں کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کیا۔  تل ابیب شہر پر بھی میزائل داغے گئے۔

اشتہارات