ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ کے گھناؤنے جرم میں ملوث اشتہاری سمیت 4 ملزمان گرفتار

Published: 29-12-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ایف آئی اے گجرات اور گجرانوالہ سرکل کی بڑی کارروائیاں ڈائریکٹر گجرانوالہ زون ساجد اکرم کی ہدایت پر انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری۔ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ کے گھناؤنے جرم میں ملوث اشتہاری سمیت 4 ملزمان گرفتار۔گرفتار ملزمان میں اشتہاری ذیشان ارشد، نفاست علی، محمد فیاض اور غلام دستگیر  شامل۔ملزمان کو گجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان نے شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کے نام پر کروڑوں روپے ہتھیائے۔ملزم ذیشان ارشد نے ساتھیوں کی ملی بھگت سے متعدد شہریوں کو غیر قانونی طور پر یورپ براستہ ایران و ترکی بھجوانے کے نام پر لاکھوں روپے وصول کیے۔ملزم کے خلاف سال 2016 اور 2017 میں متعدد مقدمات درج ہوئے تھے۔ملزم نفاست علی نے شہری کو یوکرین ملازمت کے نام پر 4 لاکھ 86 ہزار پاکستانی روپے اور 1850 امریکی ڈالر بٹورے۔ملزم محمد فیاض نے شہری کو کینیڈا بھجوانے کی غرض سے 32 لاکھ بٹورے جبکہ ملزم غلام دستگیر نے شہری کو رومانیہ بھجوانے کے لیے 5 لاکھ روپے بٹورے۔ملزمان پیسے وصول کر کے روپوش ہو گئے تھے۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
 

اشتہارات