چوہدری مظہر وڑائچ آف منگووال شرقی کی طرف سے دوست احباب کے اعزاز گرینڈ عشائیہ کا اہتمام

Published: 29-12-2023

Cinque Terre

(رپورٹ۔شیخ شہباز علی سے)ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری مظہر وڑائچ آف منگوال شرقی کیطرف سے گرینڈ عشائیہ ٹیسٹی بائیٹ ریسٹورنٹ پر دیا گیا جس میں خصوصی شرکت چوہدری افتخار احمد،چوہدری ذکاء اللہ،چیئر مین شیراز،ایس ایچ او صدر تنویر عباس بھٹی،آصف بیگ،سلیمان بیگ زین سعید بیگ،مرزا گوشی بیگ،طارق سراں فراز گوندل،چوہدری فیصل شہزاد وڑائچ،عرفان بٹ،خالد حسین ودیگر نے کی۔ آنیوالے معزز مہمانوں کا استقبال چوہدری مظہر وڑائچ آف منگوال،عرفان بٹ نے کیا اور انکی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا اور انکی تواضع انواع و اقسام کے کھانوں سے کی۔تمام معزز مہمانوں کا کہنا تھا کہ چوہدری مظہر وڑائچ انتہائی نفیس انسان ہیں اور بیرون ملک بھی انکی مہمان نوازی کے چرچے ہیں اور یہاں اپنے ملک پاکستان میں بھی یہ اپنے دوستوں و بھائیوں کے اعزاز میں ایسی خوبصورت تقریبات کا اہتمام کرتے رہتے ہیں جس پر وہ انکے ممنون ہیں۔
 

اشتہارات