لالہ موسیٰ سرکل پولیس کی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کیخلاف کاروائیاں 4ملزمان گرفتار،1170گرام چرس15لیٹر شراب,پسٹل 30بور برآمد

Published: 31-12-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات۔ لالہ موسیٰ سرکل پولیس کی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائیاں 4ملزمان گرفتار،1170گرام چرس15لیٹر شراب‘پسٹل 30بور برآمد تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلہ میں ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل چوہدری محمد اکرام کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ انسپکٹرصغیر حسین نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش عمران شہزاد ولد غلام نبی ساکن قادر کالونی کو گرفتار کے 15لیٹر شراب برآمد کر لی۔ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ ذولفقار احمدsi نے شہزاد Asiاور دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں غدیر عباس ولد نصر علی ساکن ٹبہ حامد شاہ‘عمر آصف ولد محمد آصف ساکن میانہ پورہ شامل ہیں۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 600گرام چرس اورپسٹل 30 بور برآمد کر لیے۔جبکہ ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات مبشر حسین siنے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد الیاس ولد غلام شبیر ساکن شاہ جہانگیر روڈ کو گرفتارکرکے چرس 570گرام برآمد کر لی۔ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
 

اشتہارات