گجرات پولیس کی سا ل 2023ء کی کارکردگی رپور ٹ پولیس نے سال 2023 میں 3427مجرمان اشتہاریوں‘647منشیات فروشوں اور1391 ناجائز اسلحہ برداروں گرفتار

Published: 31-12-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات پولیس کی سا ل 2023ء کی کارکردگی رپور ٹ پولیس نے سال 2023میں 3427مجرمان اشتہاریوں،647منشیات فروشوں اور1391 ناجائز اسلحہ برداروں کو گرفتار کیا 94خطرناک گینگز کے247کارندوں کو گرفتار کیا گیا۔34کروڑ66 لاکھ79ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمدکر کے اصل مالکان کے حوالے کیا گیا  فرض کی ادائیگی کے دوران گجرات پولیس کے بہادر سپوت ASIفقر حسین نے بھی رواں سال جام شہادت نوش کیا جبکہ 2جوان غازی کے رتبے پر فائز ہوئے۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس نے ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر خاص طور پر اشتہاری مجرمان، ناجائز اسلحہ بردار اور منشیات فروشوں کے خلاف سال 2023میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ اس سلسلہ میں پولیس کی مختلف ٹیموں نے جرائم پیشہ افراد کی گرفتاریوں کے لیے ضلع بھر میں خصوصی آپریشن کئے، جس میں جدید سائنسی ٹیکنالوجی کو بھی بروئے کا ر لا یا گیا۔ گجرات پولیس کی جانب سے سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کی گرفتار ی کے لئے شروع کی گئی مہم کے دوران پولیس ٹیموں نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قتل، ڈکیتی اوررابری سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک3427 مجرمان اشتہاری گرفتارکئے۔ جن میں 492 اے کیٹگری،2732بی کیٹگری شامل ہیں۔سنگین وارداتوں میں مطلوب بیرون ملک روپوش 15مجرمان اشتہاریوں کو بھی انٹر پول کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔اس عرصہ کے دوران گجرات پولیس نے94 خطرناک گینگ ہائے کے247کارندوں کو گرفتار کر کے34کروڑ 66لاکھ 79ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کیا۔اس کے علاوہ اسلحہ کی نمائش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف آپریشن کر تے ہوئے1391 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھاری اسلحہ ناجائز برآمدکیا،جن میں 80عدد رائفل کلاشنکوف69بندوق،8کاربین،140 ائفل،11ریوالور1086پسٹل اورہزاروں گولیاں شامل ہیں۔منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران پولیس نے 647منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 672کلوگرام چرس،2کلو گرام افیون،6کلو گرام ہیروئن، 8923لیٹرشراب،58شرابیوں جبکہ 28چالو بھٹیو ں کو پکڑ کر شراب کشید کرنے والا سامان بھی قبضہ پولیس میں لیا گیا۔سال 2023 میں گجرات پولیس کے آئی ٹی ونگ نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے650 چوری شدہ قیمتی موبائل بھی برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کئے۔ ڈی پی او سید اسد مظفرکا کہنا ہے کہ سال 2023میں گجرات پولیس کی کارکردگی مثالی رہی۔گجرات پولیس کے افسران و جوانوں نے اپنی جانوں کی پروا کئے بغیر ضلع میں امن وامان کو قائم رکھنے کے ساتھ ساتھ شہریوں کے جان ومال کے تحفظ اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لئے پر عزم رہے۔
 

اشتہارات