تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ فیز II کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری‘ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں مطلوب3رکنی (راشدہ گینگ)گرفتار‘ لاکھوں

Published: 05-01-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ فیز II کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں مطلوب3رکنی (راشدہ گینگ)گرفتار سوزوکی پک اپ مالیتی15لاکھ روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والااسلحہ2عددپسٹل برآمد تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر نے صدر سرکل میں ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں ملوث متحرک گینگ کی گرفتاری کے کے لئے ڈی ایس پی صدر سرکل عدنان ملک کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ فیز IIانسپکٹر سجاد احمد، انچارج چوکی چک پنڈی ASI کامران اختر اور دیگرپولیس ملازمین پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی،جنہوں نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لا کر ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں کرنے والا3 رکنی(راشدہ گینگ) گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ راشد علی 2۔حسن علی 3۔ماجد جمیل شامل ہیں۔ دوران انٹیروگیشن ملزمان نے انکشاف کیا کہ شارع عام پر اسلحہ کے زورپرگاڑیاں اور دیگر سامان چھین لیتے تھے۔ملزمان کے قبضہ سے سوزوکی پک اپ مالیتی 15لاکھ روپے،وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل 30بور اور پسٹل 9MM برآمدکر لیاگیا۔ملزمان متعدد وارداتوں میں ملوث پائے گئے ہیں جن کی مزید تفتیش جاری ہے جس میں مزید انکشافات متوقع ہیں۔
 

اشتہارات