تھانہ صدر کھاریاں پولیس کی کارروائی قتل کے جرم میں ملوث روپوش مجرم اشتہاری گرفتار

Published: 05-01-2024

Cinque Terre

گجرات۔رپورٹ۔ مرزا ظفر اقبال سے)تھانہ صدر کھاریاں پولیس کی کاروائی قتل کے جرم میں ملوث روپوش مجرم اشتہاری گرفتار تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسید اسد مظفرکی زیر قیادت پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ڈی ایس پی کھاریاں سرکل ملک عرفان صفدرکی زیر نگرانی ایس ایچ اوتھانہ صدر کھاریاں SI بلال نعیم نے SIطاہر اور دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے قتل کے جرم میں ملوث مجرم اشتہاری شوکت حسین عرف ڈولفن کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم تھانہ صدر کھاریاں پولیس کو قتل کے مقدمہ نمبر219/22 میں مطلوب تھا۔ جو قتل کرنے کے بعد روپوش ہوگیا تھا۔ جسے تھانہ صدر کھاریاں پولیس نے پیشہ وارانہ مہارت اور جدید سائنسی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔
 

اشتہارات