Published: 05-01-2024
رپورٹ رانا مہتاب اسلم سے)لالہ موسی کی کاروباری سماجی شخصیت حاجی مرزا کامران آف کریم پورا نے اپنی رہائشگاہ پر کائرہ خاندان کی حمایت کے لیے پروگرام کا اہتمام کیا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار برائے ایم این اے چوہدری قمر زمان کائرہ، اور امیدوار برائے ایم پی اے چوہدری ندیم اصغر کائرہ کی حمایت کا دوست احباب اور مرزا برادری سمیت اعلان کر دیا.تفصیلات کے مطابق لالہ موسی کی کاروباری سماجی شخصیت حاجی مرزا کامران، حاجی سہیل احمد، نے اپنی رہائشگاہ محلہ کریم پورہ میں کائرہ خاندان کی حمایت کے لیے پروگرام کا اہتمام کیا جس میں اپنے دوست احباب اور مرزا برادری سمیت کائرہ خاندان کی حمایت کا اعلان کر دیا، پروگرام کا آغاز تلاوت قران پاک اور نعت شریف سے ہوا جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض عثمان عزیز قادری نے سر انجام دیے امیدوار برائے ایم پی اے حلقہ پی پی 33 چوہدری ندیم اصغر کائرہ نے اپنے حالات کا اظہار کیا اور تمام احباب کا شکریہ ادا کیا،امیدوار برائے ایم پی اے حلقہ پی پی 33 چوہدری ندیم اصغر کائرہ، چوہدری محمد اصغر کائرہ، کا اپنے ساتھیوں ظہیر خان کائرہ، عمران اشرف گجر سمیت. دیگردوست احباب کے ہمراہ، کریم پورہ پہنچنے پر حاجی مرزا کامران، حاجی مرزا سہیل احمد نے شاندار استقبال اور ویلکم کیا، اس موقع پر کاروباری شخصیت حاجی کامران نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کائرہ خاندان نے ہمیشہ عوام کی بے لوث خدمت اور مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کروایا ہے عوام کی خدمت کے لیے کائرہ خاندان میں اپنے ڈیرے کے دروازے ہمیشہ تمام لوگوں کے لیے کھلے رکھے ہیں اقتدار میں ہوں یا نہ ہو اس لیے کائرہ خاندان کی کامیابی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انشائاللہ تعالی چوہدری قمر زمان کائرہ اور چوہری ندیم اصغر کائرہ کو باری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے