بولیویا سے یورپ 9 ٹن منشیات اسمگل کی جانے کی کوشش ناکام

Published: 07-01-2024

Cinque Terre

لا پاز: بولیویا میں حکام نے 22 کروڑ ڈالر مالیت کی تقریباً 9 ٹن منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ غیرملکی خبررساں ادارے ’’رائٹرز‘‘ کے مطابق منشیات اسمگل کی کوشش ملک کے مغربی اووورو ڈیاٹمنٹ سے کوکین ضبط کی گئی جس کی بین الاقوامی مالیت 52 کروڑ ڈالر بنتی ہے۔حکام کے مطابق منشیات یورپ اسمگل کی جانے کی کوشش کی جارہی تھی. بولیویا کے صدر لوئس آرس نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ تقریباً 8.8 میٹرک ٹن کی ریکارڈ منشیات ضبط کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ منشیات ایک ٹرک میں پائے جانے والے لکڑی کے فرش میں چھپائی گئی تھیں اور جسے نیدرلینڈ منتقل کیا جانا تھا۔

اشتہارات