بھارتی فلمی ستاروں کی کرتارپور آمد

Published: 07-01-2024

Cinque Terre

شکر گڑھ: بھارتی شوبز ستاروں کی جانب سے کرتارپور گوردوارے میں حاضری دینے کے لیے آمد کا سلسلہ جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق کرتارپور آنے والوں میں بھارتی لیجنڈ فنکارہ ڈولی سنگھ، ونے جوشی، ارویندر بھٹی، اداکار سندھیا گپتا، شمی چوہدری، کمل جیت سنگھ اور تیجندر ادا شامل ہیں۔بھارتی شاعر ادیب گگندیپ کور، پنجابی فلمی اداکار ہپریتی جی اور منپریت کور بھی کرتار پہنچ گئیں، ان کے علاوہ پنجابی گلوکارجسپریت شرما، بالی ووڈ گلوکار تیجوانی کٹو اور بلبیر کور بھی کرتار پہنچ گئی ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارتی فنکاروں نے دربار کرتارپور میں ماتھا ٹیکا اور بہترین انتظامات پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

اشتہارات