لالہ موسیٰ سرکل پولیس کی چوروں‘ ڈکیتوں‘ منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ برداروں کیخلاف ایکشن: 5ملزمان گرفتار‘ چرس‘ اسلحہ‘ مال مسروقہ برآمد

Published: 07-01-2024

Cinque Terre

(رپورٹ چوہدری جمشید اختر)گجرات:۔ لالہ موسیٰ سرکل پولیس کی‘چوروں ڈکیتوں‘منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائیاں 05ملزمان گرفتار‘1270گرام چرس‘1 عدد جدید اسلحہ رائفل کلاشنوف‘2عددپسٹل 30بور‘لوڈر رکشہ مالیتی 4 لاکھ روپے برآمد تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفرکی زیر قیادت ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل چوہدری محمد اکرام کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ انسپکٹر چوہدری لیاقت گجر ا اوردیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزم جاوید اقبال ولد رحمت خاں ساکن سرگودھا کو گرفتار کر کے لوڈر رکشہ اور وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل 30بوربرآمدکرلیا۔جبکہ ناجائز اسلحہ برداروں اورمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔جنکے قبضہ سے جدید اسلحہ  رائفل کلاشنکوف اور چرس برآمد کر لی۔گرفتار ملزمان میں سمیع اللہ ساکن محمود چمنہ اور محمد حسین ساکن دھامہ شامل ہیں۔ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات مبشر حسین siنے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتارکرکے چرس 1170گرام اور پسٹل 30 برآمد کر لیے۔گرفتار ملزمان میں زرق بن طارق‘ تنویر حسین شاہ سکنائے جلالپور شامل ہیں۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
 

اشتہارات