Published: 08-01-2024
(چوہدری نصیر افضل سے)راولپنڈی پولیس نے گمشدہ ذہنی معذور لڑکے یاسر کو والدین سے ملوادیا، کلر سیداں پولیس کو گمشدہ لڑکا ملا جس کا ذہنی توازن درست نہیں، پولیس نے تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اسکے والدین کو تلاش کرکے بحفاظت ان کے حوالے کردیا جنہوں نے راولپنڈی پولیس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔