سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں مسترد ہوگئیں

Published: 10-01-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کی این اے 59 اور پی پی 32 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں مسترد ہوگئیں۔ہائی کورٹ کے الیکشن ٹربیونل کے جج چوہدری عبدالعزیز نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا، جج نے ریٹرننگ آفیسر کا پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے اور نااہلی کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ان کی دائرہ کردہ اپیلیں مسترد کردیں پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی بھی این اے 59 اور پی پی 32 سے نااہل قرار پائی ہیں، دونوں میاں بیوی پر اثاثہ جات چھپانے، اہلیہ کے غیر ملکی دورے ظاہر نہ کرنے کا اعتراض ثابت ہوا ہے۔ ان پر گوشواروں اور مختلف کمپنیز میں شئیرز ظاہر نہ کرنے کا اعتراض بھی درست قرار پایا۔
 

اشتہارات