پنکج ترپاٹھی، ادیتیہ رائے کپور اور علی فضل کی فلم ’میٹرو اِن ڈائنو‘ کی ریلیز ملتوی

Published: 12-01-2024

Cinque Terre

 ممبئی: بالی وڈ کے نامور اداکاروں پنکج ترپاٹھی، ادیتیہ رائے کپور، علی فضل اور سارہ علی خان کی نئی فلم ’میٹرو اِن ڈائنو‘ کی ریلیز ملتوی کردی گئی۔ بشن کمار اور انورگ باسو کی فلم کیلئے 29 مارچ 2024 کی تاریخ مقرر کی گئی تھی لیکن اب فلم رواں برس 13 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔’میٹرو اِن ڈائنو‘ میں نئے زمانے کے جوڑوں کی مختلف کہانیاں ہے جس میں انڈسٹری کے نامور فنکاروں کو کاسٹ کیا گیا ہے۔فلم کی کاسٹ میں ادیتیہ رائے کپور، سارہ علی خان، انوپم کھیر، نینا گپتا، پنکج ترپاٹھی، علی فضل، فاطمہ ثنا شیخ ودیگر شامل ہیں۔واضح رہے کہ نئی فلم کو انوراگ باسو ڈائریکشن دے رہے ہیں جبکہ اس کو نامور موسیقار پریتم میوزک دیں گے۔

اشتہارات